• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی کاجول اور اجے دیوگن نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا، کاجول اپنی بیٹی نیاسا کے ساتھ سنگاپور جارہی ہیں جبکہ اجے دیوگن بھارت میں اپنے بیٹے کے ساتھ رہیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں پھیلی عالمی وباء کورونا وائرس کے خوف کے باعث اداکارہ کاجول اپنی اکلوتی بیٹی نیاسا کو اکیلے سنگاپور نہیں بھیجنا چاہتیں اس لیے انہوں نے خود بھی نیاسا کے ساتھ سنگاپور جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیاسا سنگاپور میں پڑھتی ہےاور وہیں مقیم ہے، البتہ وہ آج کل بھارت آئی ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کاجول اور اجے کو اُن کی فکر ہے کہ وہ وہاں اکیلے کیسے رہے گی۔

کاجول اور اجے نہیں چاہتے کہ نیاسا کی پڑھائی پر کوئی اثر پڑے اس لیے اب کاجول نیاسا کے ساتھ سنگاپور میں رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق نیاسا سنگاپور کے ’یونائیٹیڈ ورلڈ کالج آف ساؤتھ ایسٹ ایشیا‘ میں پڑھائی کر رہی ہیں۔ سال 2018 میں اجے دیوگن نے سنگاپور میں ایک اپارٹمنٹ بھی خریدا تھا تاکہ نیاسا کو رہنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ کاجول اسی فلیٹ میں جاکر بیٹی کے ساتھ رہیں گی۔

دوسری جانب اجے دیوگن اپنے بیٹے یگ کے ساتھ ممبئی میں ہی رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن آج کل دو اسکرپٹس پر کام کر رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ اپنی اگلی فلم کے پوسٹ پروڈکشن کے کام میں بھی مصروف ہیں، اسی لیے وہ سنگاپور نہیں جارہے اور بھارت میں ہی رہیں گے۔ 

تازہ ترین