• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں کو عمران نیازی کے162 ارب کے ترقیاتی پیکج کا انتظار ہے، مرتضی وہاب


ترجمان سندھ حکومت و مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو عمران نیازی کی طرف سے اعلان کردہ ایک سو باسٹھ ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا انتظار ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت کے مجوزہ کراچی پیکج اور بجلی کے نرخوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کے قول فعل میں بڑا تضاد ہے، یہ کہتے کچھ اور کرتے کچھ اور ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پہلے اعلان پر عمل نہیں ہوا اوپر سے کراچی والوں کو مزیر سہانے خواب دکھائے جارہے ہیں، ایک طرف کراچی پیکج کا اعلان تو دوسری جانب کراچی والوں کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے بجلی گرادی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کے فی یونٹ نرخ میں 2 روپے 39 پیسے اضافہ ظلم کے مترادف ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا شہری پہلے ہی حالیہ بارشوں کی وجہ سے معاشی طور پر مشکلات کا شکار ہیں، کاروباری اور شہری طبقہ کی مشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ کیا جارہا ہے، کراچی کے شہریوں سمیت ملکی عوام آپ کی ناکام پالیسیوں سے تنگ آچُکے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر سخت تشویش ہے، خدارا کراچی کے عوام پر رحم کرکے بجلی کے نرخوں میں مجوزہ اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ 

تازہ ترین