ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نےکہا ہے کہ مردوں کا کچن میں کام کرنا بری بات نہیں۔
اداکارو میزبان یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ قیمہ کیسے بنایا جاتا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’قیمہ بنایا ہے میں نے۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’ترکیب دیکھ لو اور مردوں کا کچن میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں ہے۔ ‘
یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’باہر کا گندا کھانا کھانے سے بہتر ہے کہ تھوڑی محنت کرلی جائے۔‘
اداکار نے اپنی پوسٹ میں حسن حیات خان، ساجیل میر اور عمر عالم کو مینشن کیا ہے کہ وہ آجائیں اور اُن کے ساتھ قیمہ کھائیں۔
اس کے علاوہ آخر میں انہوں نےمزید لکھا کہ وہ اپنی اہلیہ اور اداکارہ اقراء عزیز کو یاد کررہے ہیں۔