• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے تبادلے کے بعد3زخمی ملزموں سمیت 5ڈاکوگرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ صدر بیرونی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد3زخمی ملزموں سمیت 5خطرناک ڈاکوؤں کوگرفتار کرلیا۔ ملزموں سے اسلحہ ،زیر استعمال گاڑی اور موٹر سائیکل قبضہ میں لیے گئے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے شگاف پلی کے قریب ایک گاڑی میں سوار 3 افراد جبکہ موٹر سائیکل پر سوار 2افراد کو پولیس نے ناکہ بندی پوائنٹ پر رکنے کا اشارہ کیا،لیکن ملزموں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 ملزمان زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈاکوہیں جومجموعی طورپر 25 مقدمات میں چالان ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین