• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافہ فٹبالر لیونل میسی نے ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کو نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا،وہ 20 سال سے بارسلونا کی نمائندگی کررہے ہیں

لیونل میسی اگلے سیزن میں بھی بارسلونا کی نمائندگی کریں گے۔

لیونل میسی نے پچھلے ہفتے بارسلونا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب اُنہوں نے کلب نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل اطلاعات آئی تھییں کہ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ نامور فٹبالر لیونل میسی نے ہسپانوی کلب بارسلونا کو چھوڑنے کے فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ کو فیکس بھیجا جس میں اپنے معاہدے میں شامل شق کا حوالہ دیتے ہوئے کلب سے فوری رخصت کا مطالبہ کیا تھا۔

نامور فٹبالر کی جانب سے کلب چھوڑنے کی خبر کے بعد بارسلونا کے حامی مایوسی کا شکار ہوگئے تھے اور بڑی تعداد ان کے اسٹیڈیم نو کیمپ کے باہر جمع ہوکر انتظامیہ اور بورڈ کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی نے 2004 میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی، یہ ان کے کیریئر کا واحد کلب ہے جس کے ساتھ وہ مسلسل 20 سال سے منسلک ہیں۔

لیونل میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4 مرتبہ چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں یہی نہیں بلکہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی میسی کو اسی کلب میں شمولیت کے دوران ملا۔

تازہ ترین