• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی انتظامیہ کو جگہ خالی کرنے کا نوٹس

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جگہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ریڈیو پاکستان فیصل آباد اسٹیشن ستمبر 1982 میں پیپلز کالونی کے ڈی گراؤنڈ میں قائم ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق ریڈیو اسٹیشن کی اس زمین کے حوالے سے معاملہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے لطیف نذر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران اٹھایا تھا اور تجویز دی تھی کہ قیمتی اراضی کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔31 اگست کو ریڈیو اسٹیشن کے منیجر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ 19 اگست کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد اسٹیشن اراضی کی 99 سالہ لیز کی میعاد ختم ہوگئی تھی۔نوٹس میں کہا گیا کہ ‘لہذا آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ڈی گراؤنڈ پارک میں تعمیر شدہ ادارے کو 7روز کے اندر ہٹا دیں بصورت دیگر، عمارتیں مسمار کردی جائیں گی اور انہدام پر آنے والے اخراجات ریڈیو پاکستان کو اٹھانا ہوں گے’۔نوٹس میں مینیجر کو متنبہ کیا گیا کہ عدم تعمیل کی صورت میں ‘آپ کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔

تازہ ترین