• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو امدادی پیکیج نہیں حق دلوانے کی ضرورت ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کراچی پاکستان کو اتنا کما کر دیتا ہے کہ کراچی کو امدادی پیکج کی نہیں بلکہ اُسکا حق دلوانے کی ضرورت ہے۔ کراچی کو امدادی پیکیج دینا ایسا ہی ہے جیسے کسی مزدور کو اس کی تنخواہ دینے کے بجائے بریانی کی ایک تھیلی تھما دی جائے۔ کراچی کے مسائل کے حل کیلیے ہم نے 6نکاتی قابل عمل پلان پیش کیا ہے جو پاکستان کی معاشی شہ رگ کو مسائل سے نکالنے کا واحد حل ہے۔ اٹھارویں ترمیم سے ڈسٹرکٹ، شہر، ٹاؤن اور یوسی خودمختار ہونے کے بجائے وزیر اعلیٰ خودمختار ہوگئے ہیں۔ وفاقی حکومت فوری طور پر این ایف سی کی طرز اور فارمولے پر پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء کرئے تاکہ اختیارات اور وسائل ڈسٹرکٹ، سٹی، ٹاؤن اور یوسی کی سطح تک منتقل ہوسکیں ۔

تازہ ترین