مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف قوم کا اثاثہ ہیں، ان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
لاہورمیں شہباز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی نے نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ جب تک علاج مکمل نہیں ہوتا اور ڈاکٹر سفر کرنے کی اجازت نہیں دیتے، واپس نہ آئیں۔
انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں عدلیہ بھی نواز شریف کے صحت کے امور کو مدنظر رکھے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ جوں ہی ڈاکٹرز نے فیصلہ کیا کہ نواز شریف مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں تو وہ فوراً وطن واپس آجائیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی رپورٹس اور ڈاکٹرز کی رائے سے عدالت کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مرغی انڈہ معیشت سے شروع ہوئے پھر کٹوں پر آئے اور اب بھنگ پر آ گئے ہیں، اگلا مرحلہ پوست کا ہو گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے ایک قائد ہیں جن کا نام نواز شریف ہے، اُن کی قیادت پر پوری پارٹی متفق ہے۔