• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ،سندھ آبادگار اتحادکا مسائل حل نہ ہو نے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نواب شاہ (بیورورپورٹ)سندھ آبادگار اتحاد کی جانب سے کاشتکاوں کوگنے کے مقرر کردہ سرکاری نرخ 180روپے فی من ادا نہ کرنے اور کاشتکاروں کے مسائل کو یکسر نظر اندا ز کیے جانے کے خلاف نواب شاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔بعدازاں سندھ آباد گار اتحاد کے صدر نواب زبیر احمد تالپور، جنرل سیکریٹری علی ایڈوکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شوگرملز مالکان نے کاشتکاروں کو حکومت کے اعلان کردہ گنے کے نرخ نہ دیکر ان کا مالی استحصال کیا ہے جسکی وجہ سے آبادگار شدید مالی مسائل کا شکار ہو کر مقروض ہو گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زرعی پالیسی کو یکسر رد کردیا ہے جس کے نتیجے میں سند ھ کے آباد گار شدید معاشی مسائل کا شکار ہیں جبکہ سندھ کی زرعی معیشت مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔
تازہ ترین