تہران (جنگ نیوز)ايران ميں ٹرک کے ذریعے کلورین گیس سے بھرے سلنڈرز کی منتقلی کے دوران دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 217 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی ايران ميں کلورين گيس کے سلنڈرز کو ٹرک کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 217افراد زخمی ہوگئےزخمیوں میں سے 13افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔دھماکے سے افراتفری مچ گئی اور کئی افراد بھگدڑ میں کچلے جانے کے باعث زخمی ہوئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے خوفناک آگ پر قابو پالیا ہے۔ تہران پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے ہوا جو کلورین سے بھرے سلنڈرز کو غیر محتاط انداز سے لے جا رہا تھا اور جس کے لیے کوئی بھی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔