• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں اسرائیل فوجی اڈا بھی کھول سکتا ہے

ابوظبی (جنگ نیوز )متحدہ عرب امارات نے تین ماہ میں اپنا سفارتخانہ اسرائیل میں کھولنے کا اعلان کیا ہے یہ سفارتخانہ حیفہ یا نزارتھ میں کھولا جائے گا۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا میں ایسا دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات میں فوجی اڈا بھی تعمیر کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے 3 ماہ میں اپنا سفارتخانہ اسرائیل میں کھولنے کا اعلان کیا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ سفارتخانہ حیفہ یا نزارتھ میں کھولا جائے گا۔

اسرائیل بھی اگلے چند روز میں اپنا سفارتخانہ یو اے ای میں قائم کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے کرانے میں کلیدی کردار ادا کیاتھا۔

تازہ ترین