• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کے یومِ دفاع پر پیغامات


پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا، بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کرے۔

چودھری برادران نے کہا کہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔

یومِ دفاع پر اپنے پیغامات میں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ 6 ستمبر مادرِوطن کے دفاع اور تحفظ کیلئے ہماری مسلح افواج کی اہمیت اور عظیم قربانیوں کا مظہر ہے، وہ پاک فوج کی قربانیوں اور جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

چودھری برادران نے کہاکہ بھارت کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہو گا،آج ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

تازہ ترین