• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری اور میگھن نے شاہی خاندان کو دباؤ میں لانے کیلئے نیٹ فلکس سے معاہدہ کیا، ماہرین

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شاہی خاندان کے سینیئر رکن شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی جانب سے نیٹ فلیکس کے ساتھ ہونے والی نئی میگا ڈیل (معاہدہ) کو شاہی خاندان پر دباؤ ڈالنے کے حوالے سے ایک بڑا اقدام قرار دیا جارہا ہے۔شاہی خاندان کے حوالے سے مانے جانے والے ماہرین نے ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس پر اس حوالے نکتہ چینی والے انداز میں کہا کہ دونوں نے یہ معاہدہ دراصل شاہی خاندان پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا ہے۔شاہی تبصرہ نگار ڈنکن لارکومبے نے ٹرو رائلٹی کے ٹی وی دی رائل بیٹ سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس کرہ ارض پر کوئی بھی شخص یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد کسی بھاری تنخواہ کے لیے کوئی ملازمت حاصل کرنا چاہے گا۔

تازہ ترین