• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے پی ایچ ایف کے حکام سے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کی دوبارہ کوچنگ کے لئے کیمپ کے سلسلے میں جلد فیصلہ کیا جائے، پچھلے چھ ماہ سے قومی کھلاڑی میدان سے دور ہیں،جس سے قومی ہاکی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، قومی ہاکی ٹیم کے ہید کوچ خواجہ جنید نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہاکی کو بہت نقصان ہوا ہے، قومی سطح پر بھی مقابلے نہیں ہوئے ، انہوں نے کہا کہ قومی کر کٹ ٹیم غیر ملکی دورہ پر ہے کورونا کے عروج پر ان کا کیمپ لگا،مگر قومی کھیل ہاکی کو حکومتی سطح پر تو نظر انداز کردیا گیا ہے، انہوں نے پی ایچ ایف حکام سے کہا کہ ہے کہ قومی کھلاڑیوں ک بائیو سیکیور کیمپ فور ی لگایا جائے،عالمی فیڈریشن نے بھی مقابلوں کی اجازت دے دی ہے۔ 

ہاکی کھلاڑی میدان میں آنے کیلئے تیار
سندھ اولمپکس کے تحت شجر کاری مہم کا افتتاح احمد علی راجپوت کرتےہوئے

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی گرائوند میں ٹریننگ کے لئے ایس او پیز تیار کر کے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو دو ہفتے بھیج دی ہے،پی ایچ ایف نے میدان میں ٹریننگ سے پہلے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، پی ایس بی کی جانب سے کیمپ کی اجازت ملنے کے بعد کھلاڑیوں کو میدان میں ایس او پیز کے تحت ٹریننگ دی جائے گی جس کے دوران پہلے مرحلے میں فائیو اے سائیڈ ہاکی کے انداز میں کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی،تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو ماسک اور ہاتھوں کی صفائی کی خاص ہدایت بھی دی جائے گی۔ 

ہاکی کھلاڑی میدان میں آنے کیلئے تیار
جاہد علی

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے آئندہ ماہ ستمبر سے شہر میں کھیل کی سر گرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ کے آخر سے با سکٹ بال مقابلے معطل تھے،ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میںرواں سال کے ایونٹس کی منظوری دی گئی جس کے مطابق6 ستمبر سے یوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر ہوگا ، اس کے علاوہ علامہ اقبال بوائز اور گرلز ٹور نامنٹ نومبر میں، قائد اعظم گولڈ کپ دسمبر میں اور اسی ماہ بے نظیر بھٹو آل سندھ گرلز ٹور نامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا،کورونا سے متاثر ڈاکٹر محمد علی شاہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 3اور فائنل 5ستمبرکو کھیلا جائے گا۔ نومبر میں کوچنگ کیمپ کا بھی انعقاد ہوگا۔

ہاکی کھلاڑی میدان میں آنے کیلئے تیار
کراٹیکاز محمد خضر خان

اگلے سال ترکی میں ہونے والے اسلامک گیمز میں پاکستان 14کھیلوں میں حصہ لے گا،اس حوالے سے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے کہا ہے کہ اسلامک گیمز میں قومی دستے کی شر کت اور کھلاڑیوں کی اسپانسر شپ کے حوالے سے صورت حال کو واضح کیا جائے تاکہ دستے کی شر کت کے بارے میں منتظمین کو آگاہ کیا جاسکے،پی او اے کو ترکی کے شہر کونیا میں 10 سے 19 ستمبر 2021 تک ہوںگے،عثمان باسکٹ بال کلب ضلع وسطی کی صدر شاہدہ پروین کیانی نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔

عثمان باسکٹ بال ضلع وسطی ٹیم کی قیادت محمد حسن اقبال کرینگے دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ،حمزہ خواجہ ،حمزہ پروانی ،فیضان یوسف، حارث خان ،ہمایوں اسلم، عبدل احد ،ایان راشد اور محمد دانیال مروت شامل ہیں ۔ٹیم منیجر ذوالفقار عباس خان اورٹیم کے سرپرست اعلیٰ محمد حیدر خان کی جانب سے 6ستمبر کو عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر منعقدہ یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں عثمان کلب کو ٹریک سوٹ او کٹس دیئے جائینگے ۔ ہل پارک اسپورٹس اینڈ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے چیف کوچ ملک بلوچ ملنگ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ہمارے پاس ہل پارک میں اسپورٹس کمپلیکس تھا لیکن نامعلوم وجہ کے سبب اسے مسمار کر دیا گیا جس سے اس کمپلیکس کے نوجوان کھلاڑی در بدر ہوگئے۔ فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب فردوس کالونی ناظم آباد میں ہوئی اس پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم رائو جبکہ اعزازی مہمان خصوصی ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل سید اعجاز الدین تھے۔ 

ہاکی کھلاڑی میدان میں آنے کیلئے تیار
نوید خان

تقریب میں پاکستان ٹینس ٖفیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی، پاکستان اسپورتس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق ،پاک امریکن کلچرل سینٹر کے صدر مخدوم ریاض حسین ،سابق ہاکی کوچ اخلاق احمد ،سٹی اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے محمد اسلم خان، محمد عمیر خان، خالد بروہی ،محمد ارشد ، محمد رفیق ، ماسٹر اصغر بلوچ ، شہزاد قاضی ،اسد عباد علی ، غلام عباس جمال ایڈوکیٹ، محمد سلیم خمیسانی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔پاکستان کے انٹرنیشنل کراٹیکاز محمد خضر خان جو پاکستان ائر فورس سے منسلک ہیں اور حال ہی میں ان کی ملازمت کو مستقل کردیا گیا ہے ان کا کہنا ہے پاکستان کیلیے تائی کوانڈو کے شعبہ میں اعزازات حاصل کرنا ان کا خواب ہے جس کیلیے سخت اور ٹرئینگ کررہا ہوں, ہمارے ملک میں تائی کوانڈو کے کھیل کو تیزی سے فروغ حاصل ہورہا جس کا کریڈٹ پاکستان تائی فیڈریشن اور خاص طور پر صدر کرنل وسیم احمد کو جاتا ہے ۔ 

یاد رہے کہ محمد خضر خان کا تعلق کراچی کے معروف کلب یونیورسل تائی کلب سے ہے جس کے روح رواح فور ڈان بلیک بیلٹ ماسٹر محمد صدیق ہیں جو ان کے والد اوراستاد بھی ہیں اسکے علاوہ گرینڈ ماسٹر ایم نجم خان سے بھی انھوں نے ٹرینگ لی ہے اور آج کل وہ کوچ عامر شہزاد سے کوچنگ لے رہے ہیں۔ 

محمد خضر خان کو نیپال میں ہونے والے سیف گیمز 2019 میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے جبکہ اومان میں ہونے والے ایونٹ میں انھوں نے سلور میڈل حاصل کیاتھا اسکے علاوہ وہ نیشنل گیمز 2019 میں بھی اپنے ادارے کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ دریں اثنا ان کے والد ماسٹر محمد صدیق کا کہنا ہے میں پاکستان ائر فورس میں ان کی مستقل ملازمت پر بہت خوش ہوں اور پاکستاں تائی کوانڈو فیڈریشن کا شکر گزار ہوں خاص طور پر کرنل وسیم کا جنھوں نے ہمیشہ خضر کو سپورٹ کیا ساتھ ہی مجے امید ہے کہ خضر ملک کیلیے بہت کچھ کردکھاے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین