وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ چوبارہ لیہ میں 100 میگا واٹ کا سولر پاور پراجیکٹ خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دس ارب کی سرمایہ کاری سے بننے والا یہ پاکستان کا سستا ترین سولر پاور پراجیکٹ ہے، گزشتہ دور حکومت میں قائد اعظم سولر پاور پراجیکٹ کا ٹیرف 14 سے 18 سینٹ طے کیا گیا تھا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لیہ سولر پاور پراجیکٹ محض 3.7 سینٹ فی یونٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کرے گا۔ نون لیگ نے اپنے اقتدار کے آخری دو سال قابلِ تجدید توانائی کی پیداوار پر پابندی لگا کر قوم پر ظلم کیا۔
انہوں نے کہا کہ درآمد شدہ فیول سے مہنگی بجلی کے منصوبوں سے اربوں روپے کمیشن وصول کیا جاتا رہا، اب تک 10870 میگاواٹ ہائیڈل پاور پراجیکٹس پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ پنجاب بھرکی تقریباً 60سرکاری جامعات کی ایسکو ماڈل پر سولر پر منتقلی کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔