کوئٹہ (نمائندہ جنگ)بلوچستان میں پولیو کیسز میں ایک بار پھر اضافہ، پشین سے تعلق رکھنے والی 15ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق کے بعد صوبے میں کیسز کی تعداد 18ہو گئی ۔محکمہ صحت کےحکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والی 15 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے ساتھ بلوچستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد18 ہوگئی ہے محکمہ صحت کےحکام کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ کوروناوائرس کے دوران انسداد پولیو مہم میں تاخیر ہے انسداد پولیو مہم نہ ہونے کے باعث بچوں کی قوت مدافعت کمزور ہونے لگی ہے جس کی وجہ سے پولیو وائرس اثرانداز ہونے لگا ہے۔