• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے6نکات ہی کراچی کے مسائل کا واحد حل ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارے پیش کردہ 6 نکات ہی کراچی کے مسائل کا واحد حل ہیں، کسی بھی پیکیج سے کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل نہیں کیا جا سکتا۔ انتظامی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ مردم شُماری کے صحیح نتائج، انکی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی میں نشستوں میں اضافہ، کراچی کی ایک ڈسٹرکٹ میں بحالی، ماسٹر پلان کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے علیحدہ کر کے تمام اختیارات کے ساتھ بحالی، پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء، اٹھارویں ترمیم میں وزیر اعلیٰ کو ملنے والے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شہر میں موجود دیگر ایجنسیز سے بلدیاتی امور کے اختیارات لے کر میئر کے زیر انتظام دینا ناگزیر اقدامات ہیں۔

تازہ ترین