ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 37 فوڈ یونٹس سیل کردیا جب کہ 720 کلو ملاوٹی مصالحہ جات، 900 ساشے گٹکا، 500 کلو چاول، 250 کلو چینی برآمد کی گئی، کارروائی کے دوران 320 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا اور دوران چیکنگ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 75 فوڈپوائنٹس کو 440,000 روپے کے جرمانے جب کہ 469 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے گئے۔