• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، شہر قائد کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے شرکاء کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان (کے ٹی پی) سے متعلق اعتماد میں لیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پلان کے تحت شہر قائد کے ٹرانسپورٹ اور سیوریج سمیت تمام مسائل حل کریں گے۔

کابینہ نے اس موقع پر پاکستان سے فیری سروس کا آغاز کرنے کی منظوری دی۔

دوران اجلاس وزیراعظم نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی برطرفی سے متعلق کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی بازیابی کے حوالے سے 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔

کابینہ کو اسلام آباد میں ماڈل پناہ گاہوں کی تعمیر پر بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ماڈل پناہ گاہوں کا دائرہ کار ملک کے طول و ارض میں پھیلایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ خیال کیا جاتا ہے عوام کی خوشحال کے بعد فلاحی ریاست کا قیام ممکن ہوتا ہے، جبکہ فلاحی ریاست کا قیام عوام کی خوشحالی کا باعث بنتا ہے۔

تازہ ترین