• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکولوں کے کھلنے سے قبل فیسوں کا مسئلہ حل کیا جائے، اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین ندیم مرزا نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پورے ملک میں بیروزگاری بڑھ گئی ہے لیکن پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنی من مانیوں کی روایات کو نبھاتے ہوئے بند اسکولوں کی پوری فیس سالانہ اضافے اور سالانہ فیس کے ساتھ مانگ رہے ہیں جن کی ادائیگی والدین کے لئے ناممکن ہے،وہ کراچی پریس کلب مین پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انھوں نے کہا کہ فیس کے مسئلے کو حل کئے بغیر اور کورونا کے خاتمے تک اسکولز بالکل نہ کھولے جائیں اور بند اسکولوں کو فیس کے حساب سے پانچ کیٹیگری میں بانٹا جائے ، پیرنٹس صرف سرکاری منظورشدہ فیس ادا کریں گے جس کے لئے اسکول محکمہ تعلیم سے منظور شدہ فیس اسٹرکچر دکھانے کے پابند ہوں گے، اسکول مالکان پیرنٹس کو اسکول سے بچوں کے لئے کتابیں کاپیاں اور یونیفارم خریدنے پر مجبور نہیں کریں گے،اس سال کوئی سالانہ فیس نہیں لی جائے گی، صرف وہی اسکول بقایا جات وصول کرنے کے مجاز ہوں گے جو اپنے اساتذہ کو پچھلی پوری تنخواہ کے واجبات ادا کریں گے، آن لائن کلاسز نہ دینے والے فیس کے بقایا جات وصول کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین