• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کملا ہیرس کا صدر بننا امریکا کی بے عزتی ہو گی: ٹرمپ


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کملا ہیرس کا صدر بننا امریکا کے لیے بے عزتی کی بات ہو گی۔

نارتھ کیرولائنا میں انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی عوام کملا ہیرس کو پسند نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلی خاتون امریکی صدر کبھی نہیں بن سکتیں، ایسا ہونا ان کے ملک کی بے عزتی ہو گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ برنی سینڈرز کے مقابلے میں کملا ہیرس بائیں بازو سے زیادہ قریب ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

میرے ساتھ کملا ہیئرس کی نسبت بہت سے بھارتی ہیں،ٹرمپ

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے گدھوں نے اپنی نامزدگی کے لیے ہمارے قصبوں کو تباہ کر دیا۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جوبائیڈن نے اب بدترین انتہا پسند اور خطرناک عناصر سے اتحاد کر لیا ہے۔

تازہ ترین