• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے ساتھ کاملا ہیئرس کی نسبت بہت سے بھارتی ہیں،ٹرمپ

میرے ساتھ کاملا ہیئرس کی نسبت بہت سے بھارتی ہیں،ٹرمپ


کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی نامزد کردہ بھارتی خاتون کاملا ہیئرس کی نسبت بہت سے بھارتی ہیں۔نیویارک میں لا انفورسمنٹ یونین سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر جوبائیڈن صدر بن جاتے ہیں تو وہ امریکہ میں ہر پولیس کا شعبہ خالی کردینگے،کاملا سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارتی ورثہ ہیں اور ان کے پاس کے علاوہ بہت سے بھارتی موجود ہیں۔انہوں نے جوبائیڈن کو سست کہہ کر پکارا۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کاملا کا انتخاب انہوں نے درست کیا ہے اور میں یہ کہوں گا کہ ڈیموکریٹس نے نائب صدر کیلئے انتخاب کرتے ہوئے ضرور چیک کیا ہوگا۔

تازہ ترین