• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ تر کارڈرائیورز 30فی میل فی گھنٹہ کی رفتار سےتجاوز کرتے ہیں

لندن (پی اے )نئے اعدادوشمار سے واضح ہواہے کہ زیادہ تر کارڈرائیورز 30فی میل فی گھنٹہ کی رفتار سےتجاوز کرتے ہیں،ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے برطانیہ کی سڑکوں پر ٹریفک کے تجزیئے سے یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ سال 54فیصد ڈرائیور عام سڑکوں پر بہت زیادہ تیز ڈرائیونگ کے مرتکب پائے گئے جبکہ موٹرویز پر تیزرفتاری کامظاہرہ کرنے والے ڈرائیوروں کی شرح 50فیصداور60میل فی گھنٹہ رفتار والی سڑکوںپر تیزرفتاری کامظاہرہ کرنے والوں کی شرح 9فیصد تھی۔30میل فی گھنٹہ رفتار والی سڑکیں عام طور نئے علاقوں میں واقع ہیں ،روڈ سیفٹی سے متعلق امور کی وزیر بیرونس ویر کاکہناہے کہ تیزرفتاری اور لاپروائی سے ڈرائیونگ غیرقانونی ہے اوراس سے لوگوں کی جان بلاوجہ خطرات کاشکار ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور بھاری جرمانے کئے جاتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ خطرناک ڈرائیونگ کا سبب بننے والا لوگوں کا رویہ تبدیل کرنا بہت مشکل ہےلیکن ہماری روڈ سیفٹی کے اقدامات اور 2سالہ ایکشن پلان کے مقاصد میں تیزرفتاری پر کنٹرول شامل ہے۔

تازہ ترین