• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی اولاہورکابیان غیرضروری ہے‘غیرقانونی نہیں‘ اسدعمر


کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا بیان غیرضروری ہے لیکن غیرقانونی نہیں ہے، عمر شیخ نے قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی‘ اس پر کیا ایکشن لیا جائے‘بلوچستان کیلئے مربوط پیکیج حتمی مراحل میں ہے رواں ماہ فائنل ہوجائے گا‘ کورونا سے متعلق حالات کنٹرول میں ہیں لیکن ابھی خطرہ ختم نہیں ہوا۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی سے بھی گفتگو کی گئی۔ عابد ساقی نے کہا کہ سی سی پی او لاہور متاثرہ خاتون پر تنقید کرنے کے بجائے واقعہ کی ذمہ داری قبول کریں، نواز شریف واپس نہیں آتے تو قانونی طور پر انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا، نواز شریف کو سیاسی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو مستحکم بنیاد فراہم کرنے کیلئے واپس آنا چاہئے‘ احمد فراز کا بیٹا اگر فوجی آمر کو سپورٹ کررہا ہے تو یہ بہت بڑا سانحہ اور المیہ ہے۔حامد میر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج کو بولان میڈیکل یونیورسٹی قرار دیئے جانے کے خلاف 23ملازمین اور طلباء نے تادم مرگ بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے، ان کا موقف ہے کہ بولان میڈیکل کالج کو بولان میڈیکل یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کا حصہ بنانے سے غریب طلباء کا حق مارا گیا ہے جبکہ پہلے فیس 25ہزار روپے تھی جسے بڑھا کر ایک لاکھ 25ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین