لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور سیالکوٹ موٹروے کو آپریشنل ہوئے 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا لیکن تاحال سڑک کا کنٹرول موٹروے پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا، پولیس کی عدم موجودگی، سکیورٹی اور پٹرولنگ نہ ہونے سے ایمرجنسی کی صورت میں شہری بے یارومددگار ہوجاتے ہیں۔لاہور سے سیالکوٹ موٹروے کا 6 ماہ قبل افتتاح ہواتھا اور ٹریفک کھولنے کی اجازت دی تھی لیکن سکیورٹی پٹرولنگ اور ٹریفک کنٹرول کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی متعلقہ محکمے کے حوالے کرنا بھول گئی، متعلقہ سڑک پر خاتون کیساتھ زیادتی اور ڈکیتی کے واقعہ سامنے آنے پر تمام ادارے متحرک ہوگئے ہیں لیکن ابھی نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے کوئی موثر اقدام نہیں کیا گیا۔