لاہور(نمائندہ جنگ)اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے بارےمیں میں سی سی پی او لاہور کے بیان کو قانونی ماہرین نے نامناسب اوراسے کیس کو مشکوک بنانے کے مترادف قرار دیا ہے۔ سابق وفاقی لا افسر راجہ عبدالرحمن، لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر پیر مسعود چشتی اور ظہور ناصر نے کہا کہ کسی پولیس افسر کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ایسے حساس معاملات پر بغیر تفتیش کے کوئی ایسا بیان دے جو کیس کے حقائق کو مسخ کر سکتا ہو۔انھوں نے کہا کہ سی سی پی او کا بیان انتہائی نامناسب ہے اور ان پر کیس کی تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرنے کا الزام عائد ہو سکتا ہے۔