• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پوسٹراورنعرہ لگانے پر لڑائی، پولیس کالاٹھی چارج

پشاور(کرائم رپورٹر) مقامی کالونی میں رات گئے مقامی افراد نے ا یک شخص کے گھر پر دھاوا بول دیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کرتے ہوئے فیملی کے باپ بیٹوں سمیت پانچ افراد کو وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا ۔مشتعل افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے بعد پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے مشتعل مظاہرین کو منتشر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ پھندو کے علاقہ چیئرمین دفتر کے قریب ہشتنگر کالونی میں پیش آنیوالے واقعہ میں مقامی رہائشی چند لڑکوں نے گھروں کی دیواروں پر پوسٹر لگائے اور محلے میں نعر ہ بازی کی، اس دوران وہاں کے ایک مقامی خاندان نے باہر آکر محلے کے لڑکوں کے ساتھ تکرار شروع کردی جس کے بعد دونوں کے مابین لڑائی جھگڑا بھی ہوا اور سیکڑوں کی تعداد میں مشتعل افراد نے گھروں سے نکل کر ا یک گھر کو آگ لگانے کیلئے اس کا گھیرائو کرلیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس افسران اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

تازہ ترین