• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی اپنی برطرفی کے فیصلے کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج ،شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں نئی متفرق درخواست دائر کر دی ہے ،جمعرات کے روز دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فاضل عدالت نے 3 فروری کی سماعت کے بعد کیس کو ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ آفس کو اس کیس کومارچ کے تیسرے ہفتے میں مقرر کرنے کاحکم جاری کیا تھا،لیکن آج تک کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا ہے ،درخواست گزار کے مطابق اس کیس میں مفاد عامہ ،عدلیہ کی آزادی,قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالا دستی جیسے اہم سوالات اٹھائے گئے ہیں جبکہ درخواست گزار کے آئینی اور قانونی حقوق بھی اسی مقدمہ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،اس لئے اس مقدمہ کا جلد از جلد سماعت کیلئے مقرر ہونا نہایت ضروری ہے ،درخواست گزار نے عدالت سے اس کیس کو 15 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے ۔

تازہ ترین