چین بھارت حالیہ سرحدی کشیدگی کے تناظر میں چین بھارت وزرائے خارجہ نے ملاقات میں سرحد پر موجود افواج کو فوری طور پر ڈس انگیج کرنے پر اتفاق کرلیا ۔
بھارت چین وزرائے خارجہ نے گذشتہ روز ماسکو میں ایس سی او اجلاس کے دوران ہوئی لائن ملاقات کا مشترکااعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیاہے کہ حالیہ سرحدی صورتحال دونوں ممالک کےمفادمیں نہیں۔
مشترکااعلامیہ میں کہاگیا کہ دونوں ممالک نے کشیدگی میں فوری طور پر کمی اور سرحدی افواج کو فوری طور پر ڈس انگیج کرنے پراتفاق کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ چینی وزیرخارجہ نے بھارتی ہم منصب پرچین بھارت سرحدی صورتحال پرچینی موقف واضح کیا۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ سرحد پرفائرنگ سمیت دیگر خطرناک اقدامات، اشتعال انگیزی فوری طور پر روکنا اہم ہے، دونوں جانب سے معاہدوں کی خلاف ورزی کرنےوالےاقدامات بھی فوری طور پر روکنا اہم ہے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ سرحدکی خلاف ورزی کرنے والے اہلکار،فوجی سازوسامان فوری طور پر ہٹایا جائے۔