• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلا ون ڈے میچ 19 رنز سے ہرا دیا

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 19 رنز سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔ ڈیوڈ وارنر6 اور ایرن فنچ نے16 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے گلین میکسویل77 اور مچل مارش 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 294 رنز بنا سکی۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک وڈ اور جوفرا آرچر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

295 رنز کے ہدف کے تعاقب کا آغاز انگلینڈ نے کچھ خاص نہ کیا۔ ابتدائی 2 وکٹیں13 رنز پر گنوا دیں۔

مڈل آرڈر میں کپتان ایون مورگن بھی ٹیم کے لئے کچھ خاص نہ کرسکے، انہوں نے 23 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سیم بلنگز نے 118 اور جونی بیرسٹو نے 84 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 275 رنز بنا سکی۔

آسٹریلوی بالر ایڈم زیمپا4 اور جوش ہیزل وڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دیگر 2 میچز 13 اور 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین