• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف نے قومی ہاکی چیمپئن شپ کا فارمیٹ تبدیل کردیا

کراچی ( نصر اقبال،سٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی چیمپئن شپ کے فار میٹ میں تبدیلی کردی ہے ۔ چیمپئن شپ دو مر حلے میں ہوگی ، ابتدائی رائونڈ میں دس ٹیمیں حصہ لینگی جس کی دو ٹاپ ٹیمیں ترقی کے ساتھ فائنل رائونڈ میں نشست حاصل کریں گی ۔ فائنل رائونڈ کی آ خری دو ٹیمیں اگلی مرتبہ تنزلی کے بعد ابتدائی رائونڈ میں چلی جائیں گی۔ ابتدائی مقابلے سنگل لیگ کی بنیاد پر ہوں گے۔ چیمپئن شپ اکتوبر میں بنوں اور گوجرہ کھیلی جائے گی۔ پی ایچ ایف کے سکریٹری جنرل آصف باجوہ نے بتایا ہے کہ فائیو اے سائیڈ ہاکی اس ماہ کے آخر یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا ۔ قومی ہاکی ٹیم کیلئے فزیکل ٹریننگ کیمپ20 ستمبر سے ایبٹ آباد جس کے بعد تر بیتی کیمپ کراچی کے عبد الستار ہاکی اسٹیڈیم میں لگے گا۔ قومی خواتین چیمپئن شپ کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین