• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارےپیش کردہ 6 نکات میں کراچی کے تمام مسائل کا حل ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے پیش کردہ 6 میں کراچی کے تمام مسائل کا حل ہے جبکہ 3نکات میں پورے پاکستان کے 95 فیصد مسائل کا حل ہے۔ اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو ملنے والے اختیارات سے وزیراعلی خود مختار ہوگئے لیکن شہر، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور یوسی کی سطح پر عوام اختیارات اور وسائل سے محروم ہیں۔ ہمارے حکمران اپنے سیاسی مفادات کی خاطر این ایف سی ایوارڈ کے بعد پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء نہیں کرتے جو کہ ایک آئینی تقاضا ہے۔ تمام شہروں میں کنٹونمنٹ سمیت تمام ایجنسیوں کے بلدیاتی امور منتخب میئرز کے پاس ہونے چاہئیں جبکہ لینڈ کا اختیار انہی ایجنسیز کے پاس رہے۔

تازہ ترین