واشنگٹن(پی پی آئی) امریکی سینیٹ نے تین سوبلین ڈالرزمالیت کا کورونا امدادی بل مسترد کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔پیش کردہ بل کی منظوری کیلئے سینیٹ میں60 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ بل کی حمایت میں 52 اور مخالفت میں 47 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔امریکی ایوان نمائندگان نے پانچ ماہ قبل کورونا سے نمٹنے کے لیے 500 ارب ڈالرز کے پیکیج کی منظوری دے دی تھی۔امریکی سینیٹ نے اس سے قبل بھی اتفاق رائے سے 484 بلین امریکی ڈالرز کا امدادی پیکج منظور کیا تھا۔