• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امین فہیم کے بیٹے مخدوم عقیل انتقال کرگئے

پیپلز پارٹی کے رہنما مرحوم مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم عقیل الزمان انتقال کرگئے۔

مخدوم عقیل الزماں سروری جماعت کےروحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کے بھائی ہیں ، وہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں جگرکی بیماری کے باعث زیر علاج تھے۔

ذرائع کے مطابق مرحوم کی میت اسلام آباد سےہالہ کے لیے کچھ دیر میں روانہ ہوگی، جبکہ نماز جنازہ رات تک ہالہ درگاہ سرور نوح میں ادا ہوگی۔

تازہ ترین