• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امین فہیم کےانتقال سے خالی نشست پرمخدوم سعید الزماں کو واضح برتری

Latest News
مٹیاری.......پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 218مٹیاری کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار مخدوم سعیدالزماں کو واضح برتری حاصل ہے۔

پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے مخدوم سعیدالزماں کی ممکنہ کامیابی پر جشن منانا بھی شروع کردیا۔قومی اسمبلی کی نشست این اے 218 مٹیاری کے ضمنی انتخاب کے لیے 263 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ بعض مقامات پر خواتین کو گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں میں پولنگ اسٹیشنز تک لایا گیا۔ معذور افراد بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پُرجوش نظر آئے۔

ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے مخدوم سعیدالزماں، فنکشنل لیگ کے ناصر میمن اورمجلس وحدت المسلمین کے فرمان علی شاہ سمیت 7امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

ووٹوں کی گنتی جاری ہے اوراب تک آنے والے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار مخدوم سعید الزماں کو واضح برتری حاصل ہے جس پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جشن بھی منانا شروع کردیا ہے۔

ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے،اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے مخدوم سعید الزماں کو برتری حاصل ہے۔
تازہ ترین