• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحیفہ جبار دو سال بعد اپنی والدہ سے مل گئیں

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک دو سال بعد اپنی والدہ سے مل گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صحیفہ جبار خٹک نے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی والدہ بھی ہیں۔

View this post on Instagram

Seeing her after two years #Mom

A post shared by Saheefa Jabbar Khattak (@saheefajabbarkhattak) on


صحیفہ جبار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ سڑک پر موجود ہیں، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سال بعد والدہ سے ملنے پر صحیفہ جبار بے حد خوش ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اُنہوں نے دو سال بعد اپنی والدہ کو دیکھا ہے۔

اُنہوں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’مام‘ بھی استعمال کیا۔

صحیفہ جبار اور اُن کی والد ہ کی خوبصورت تصاویر دیکھنے کے بعد اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی تھیں جو اُنہوں نے شادی کے تین سال بعد کروایا ہے۔

صحیفہ جبار نے شوہر خضر حسین کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی شادی 2017 میں ہوئی تھی لیکن کسی وجہ سے وہ اپنی شادی کا فوٹو شوٹ نہیں کروا سکے تھے۔

خیال رہے کہ ماڈل صحیفہ جبار 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین سے لاہور میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

تازہ ترین