اسلام آبادکے علاقے لوہی بھیر میں بھٹہ مزدور کے گھر کی 2خواتین کےساتھ 6ملزمان کی اجتماعی زیادتی کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق 6ملزمان نے بھٹہ مزدورکی بیوی اوراس کے سالے کی بیوی سے گھر میں گھس کر زیادتی کی اور لوٹ مار کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 8 اگست کی رات 6 ملزمان چوری کی غرض سے بھٹہ مزدور کے گھرمیں داخل ہوئے اور انہوں نے ڈکیتی کے ساتھ ساتھ گھرمیں موجود خواتین کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔
علاقہ پولیس کے مطابق واقع میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے خوف سے بھٹہ مزدور کا خاندان اسلام آباد چھوڑ کر کھاریاں منتقل ہوگیا ہے۔