جہلم میں 6 سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے استاد کو گھر والوں نے پکڑلیا۔
جہلم کے مشین محلہ نمبر 3 میں بچوں کو پڑھانےوالے استاد نے 6 سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنےکی کوشش کی، تاہم اسے گھر والوں نے پکڑلیا۔
گھر کے علیحدہ کمرے میں استاد بچوں کو پڑھا رہا تھا، ا س نے 2 بچوں کو جلدی چھٹی دے دی اور 6 سالہ بچی سے نازیبا حرکت کررہا تھا۔
گھر والوں نے اچانک کمرے کا دروازہ کھولا تو استاد کو بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے پایا، جس پر گھروالوں نےشور مچا دیا۔
گھر والوں کےشور مچانے پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اور اسے تشدد کرتے ہوئے چوک تک لے آئے اور وہاں بھی اس کی خوب درگت بنائی۔
پولیس تھانہ سٹی کی مداخلت پر مبینہ ملزم کو شہریوں نے چھوڑا، جو اسے تھانےلے گئی۔
واقعے پر ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ذیادتی کی کوشش کے اس کیس کی تفتیش کر رہے ہیں۔