• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سلمان کو واپس بلا لیں کہیں وہ گرفتار ہی نہ ہو جائیں، شہزاد اکبر

شہباز شریف سلمان کو واپس بلا لیں کہیں وہ گرفتار ہی نہ ہو جائیں، شہزاد اکبر 


اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپوزیشن لیڈر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سلمان شہباز کو واپس بلا لیں کہ کہیں وہ گرفتار ہی نہ ہو جائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بیان میں شہزاد اکبر نے لکھا کہ شہبازشریف نےمجھےلندن کی عدالت لےجانےکاوعدہ کیاتھا، شہبازشریف کاوعدہ ایک سال بھی وفانہ ہوسکا، شہبازشریف کاوعدہ ایسےتھاجیسےزرداری کو لاڑکانہ کی گلیوں میں گھسیٹنےکاعزم کیاتھا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ ویسے اب تک منی لانڈرنگ کا ریفرنس بھی فائل ہوچکا ہے، شہبازشریف کومشورہ ہےسلمان کوواپس بلالیں کہیں وہاں پکڑنہ ہوجائے۔

تازہ ترین