• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100 سال بعد منزل مقصود پر پہنچنے والا پوسٹ کارڈ

کراچی ( جنگ نیوز ) امریکی ریاست مشیگن میں رہائش پذیر ایک خاتون اس وقت شدید حیران ہوئیں جب انہیں ڈاک کے ذریعہ ایک پوسٹ کارڈ موصول ہوا جو 100 سال قبل روانہ کیا گیا تھا برٹانی کیچ نے بتایا کہ پہلے تو انہوں نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے کارڈ کو زیادہ اہمیت نہیں دی لیکن جب انہوں نے کارڈ کا جائزہ لیا تو اس پر 29اکتوبر 1920 کی تاریخ درج تھی ، پتہ تو ان کے گھر کا ہی درج تھا لیکن پوسٹ کارڈ رائے میکوئین کے نام پر تھا اور پوسٹ کارڈ پر تحریر کے آخر میں فلوسی برجیس کے دستخط تھے ۔کارڈ ہیلوئین طرز پر تھا جس میں ایک کالی بلی نے جھاڑو تھام رکھی ہے ، ایک عورت کو چھڑی اور جادو گرنی کی ٹوپی کے ساتھ چمگادڑ ،بطخ اور الو کے ساتھ بھی دکھایا گیا ہے ۔پوسٹ کارڈ پر جارج واشنگٹن کی شبیہہ کا ایک سینٹ والا ٹکٹ اور جیمز ٹائون کا ڈاک کا نشان بھی چسپاں ہے ۔پوسٹل سروسز کے ترجمان نے وضاحت کی کہ جب ڈاک نیٹ ورک سے باہر نکل جا تی ہے تو قدیم خطوط اور پوسٹ کارڈز نوادرات کی دکانوں اور آن لائن بھی فروخت ہو جا تے ہیں ،انہیں دوبارہ سسٹم میں شامل کر لیا جا تا ہے ۔  

تازہ ترین