• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کی وجہ سے روسی تیل پر عائد کچھ پابندیاں ہٹا دی جائینگی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے روسی تیل پر عائد کچھ پابندیاں ہٹا دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ فون پر بات چیت   کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں کم کرنے کے لیے تیل سے متعلق کچھ پابندیاں ہٹا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم ان پابندیوں کو اس وقت تک ہٹانے جا رہے ہیں جب تک کہ  مسئلہ حل نہیں ہو جاتا اور شاید ہمیں ان پابندیوں کو دوبارہ لگانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

واضح رہے کہ ولادیمیر پیوٹن نےڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے۔

روسی صدر نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران امریکی صدر کو ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کے لیے کچھ تجاویز بھی دیں۔

دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعے اور وینزویلا کی صورت حال پر بھی بات کی، اس کے علاوہ تیل کی عالمی صورت حال بھی زیر غور آئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید