• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن کے ہمراہ فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کا آغاز کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ سب کو مبارک ہو کہ آکشن کا عمل کامیابی سے ہوا، پاکستان 5 جی میں شامل ہو جائے گا۔

فائیو جی اسپیکٹرم کی آکشن کا پہلا اسٹیج مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں تاریخی دن ہے کہ 600 میگا ہرٹز کا اسپیکٹرم آکشن ہوا، پاکستان میں اس سے قبل 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم موجود ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسی کی وجہ سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ سلو ہے، پاکستان خطے میں سب سے کم اسپیکٹرم پر کام کر رہا تھا، وزیرِ اعظم کے ساتھ فیلڈ مارشل بھی ہمیں ہر مرحلہ عبور کرنے میں مکمل مدد دیتے ہیں۔

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا، 2600 میگا ہرٹز بینڈ کی طلب سپلائی سے بڑھ گئی۔ 190 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کے بدلے 300 میگا ہرٹز کی ڈیمانڈ آئی۔

ڈی جی پی ٹی اے عامر شہزاد کا کہنا ہے کہ پہلے راؤنڈ میں دستیاب 6 بینڈز میں 2 بینڈز کے لیے بولی لگائی گئی، تینوں ٹیلی کام کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا، پہلے راؤنڈ میں 2600 میگا ہرٹز میں 190میگا ہرٹز دستیاب تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2600 میگا ہرٹز بینڈ میں 19 لاٹس کے مقابل کے لیے 30 بولیاں آئی ہیں، 2600 میگا ہرٹز میں 11 لاٹس کی اضافی بولیاں آئی ہیں۔

عامر شہزاد کا کہنا ہے کہ 2600 میگا ہرٹز بینڈ میں اضافی بولی کی وجہ سے نئی قیمت طے کی جائے گی، 3500 میگا ہرٹز بینڈ میں 280 میگا ہرٹس اسپیکٹرم دستیاب تھا۔

ڈی جی پی ٹی اے نے کہا کہ 3500 میگا ہرٹز میں 28 لاٹس دستیاب تھیں، 20 لاٹس کی بولی آئی ہے۔

طلب میں اضافے کے باعث دوسرے راؤنڈ میں بنیادی قیمت میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا، 3500 میگا ہرٹز بینڈ 28 میں سے 20 لاٹس کے لیے آپریٹرز کی پیشکش

تیسرے مرحلے کے لیے 30 منٹ کا وقت ہے۔ 2600 میگا ہرٹز بینڈ میں آپریٹر نے دو لاٹس سویچ کی ہیں۔

700 میگا ہرٹز میں 2 لاٹس کی بولی موصول ہوئی ہے جبکہ 2600 میں 7 لاٹس کی اضافی بولی ہوئی ہے۔ 2600 میگا ہرٹز میں اسپیکٹرم کی بولی کا عمل اگلے راؤنڈ میں جاری رہے گا۔

2600 میگا ہرٹز میں اضافی بولی کی وجہ سے اسپیکٹرم کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 3500 میگا ہرٹز میں 20 لاٹس پر ڈیمانڈ برقرار ہے۔

آئی ٹی کے شعبے کا آج اہم دن ہے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فائیو جی کی نیلامی کے حوالے سے کوششیں آج کامیاب ہوئیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کا آج اہم دن ہے۔ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپیکٹرم آکشن ہو رہا ہے: شزا فاطمہ

تقریب سے خطاب میں وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ آج تک پاکستان صرف 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم پر چل رہا تھا جبکہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپیکٹرم آکشن ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے بعد جلد فور جی سروس میں نمایاں بہتری نظر آئے گی جبکہ آئندہ 6 ماہ کے اندر بڑے شہروں میں فائیو جی سروس دستیاب ہو جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید