• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا امریکا و اسرائیل پر ملک تقسیم کر کے تیل پر قبضے کی سازش کا الزام

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے مغربی ممالک کے ارادوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا اصل مقصد ایران کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جاری جنگ کا تعلق نہ تو جوہری ہتھیاروں سے ہے اور نہ ہی کسی سیکیورٹی خدشے سے، بلکہ اس کا مقصد ایران کی سر زمین کو تقسیم کر کے اس کے تیل کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کو ٹکڑوں میں بانٹ کر اس کے تیل کی دولت پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کا اصل مقصد ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی، ہماری قوم کو شکست دینا اور ہماری انسانیت کو کمزور کرنا ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران نے موجودہ حالات میں سفارت کاری کے بجائے بقا کو ترجیح دی ہے۔

ان کے مطابق یہ ہماری پسند کی جنگ نہیں بلکہ ایک ایسی جنگ ہے جو ہم پر مسلط کی گئی ہے اور جسے ہم مجبوری کے تحت لڑ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید