آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امریکا میں مچھروں کے جان لیوا وار


امریکی ریاست لوسیانا میں مچھروں نے اپنے زہریلے وار سے درجنوں مویشیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔


امریکی ریاست لوسیانا میں سمندری طوفان کے بعد جان لیوا مچھروں نے حملے شروع کردیے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔

لیورا نامی سمندری طوفان کی تباہی کے فوراً بعد ریاست میں جان لیوا مچھروں کا چیلنج کھڑا ہوچکا ہے، لویسانا کے جنوبی حصے میں اب تک متعدد مویشی مارے جاچکے ہیں۔

مذکورہ ریاست میں 27 اگست کو طوفان نے نظام زندگی شدید متاثر کیا تھا اور اب کسانوں کے لیے اپنے جانوروں کی حفاظت ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، ہلاک ہونے والوں میں گھوڑے، ہرن اور گائے شامل ہیں۔

مویشی پالنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ مچھروں کے جھنڈ نے میری بیل کو ڈنگ مار کر ہلاک کردیا۔

اڑنے والے کیڑے جھنڈ کی شکل میں جانورں پر حملہ کررہے ہیں، مچھروں کی جانب سے خون چوسنے کے باعث مویشیوں کی کھالوں پر گہرے نشانات پڑ جاتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید