• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سفر سے اجتناب کریں، نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع


سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی جس میں ڈاکٹروں کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ نواز شریف سفر سے اجتناب کریں۔

4 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ نواز شریف کے وکلاء امجد پرویز ایڈووکیٹ اور دیگر نے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی ہے۔

عدالتِ عالیہ میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹروں نے نواز شریف کو علاج کے لیے لندن میں ہی رہنے کو تجویز کیا ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سفر سے اجتناب کریں، کورونا سے بچاؤ کے لیے ہجوم والے مقامات پر نہ جائیں۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو اپنی عمر، پیچیدہ بیماریوں اور کورونا کی وجہ سے عام آدمی سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ نواز شریف معمول کی چہل قدمی جاری رکھیں۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے مطابق وہ پاکستان کی جیل میں تنہا قید تھے، ان کی حالت وہاں زیادہ خراب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

نواز شریف کی بیرونِ ملک علاج کی تفصیلی رپورٹ وزارت قانون میں جمع

نواز شریف کی رپورٹس پر یاسمین راشد سے بھی تفتیش ہوگی، فواد چوہدری

لگتا نہیں کہ نواز شریف لندن میں علاج کروا رہے ہیں، یاسمین راشد

نواز شریف لندن کے معروف اسپتال پہنچ گئے

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا گیا

رپورٹ کے مطابق نواز شریف ہائی رسک کیٹیگری کے مریض ہیں، دل کے علاج کے لیے تمام اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

عدالتِ عالیہ میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے نواز شریف سمیت کئی مریضوں کے علاج میں خلل آیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے دل کی شریانیں کھولنے کے لیے جلد ہی وقت مقرر کیا جائے گا، پلیٹ لیٹس کا علاج دل کی بند شریانیں کھولنے کے عمل کے بعد کیا جائے گا۔

تازہ ترین