• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ پر اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا گیا

نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ پر اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا گیا


لاہور (جنگ نیوز) سرکاری میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی لندن سے بھجوائی گئی رپورٹس پر اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا۔ 

بورڈ نے رپورٹس کو نامکمل قرار دیا۔ بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہےکہ نوازشریف کے عارضہ قلب کے ٹیسٹوں کی بھی ضرورت ہے، جب تک مکمل رپورٹس دستیاب نہیں ہوتیں فیصلہ نہیں کر سکتے۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے پنجاب حکومت کو حتمی مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے پیٹ سکین، جنیٹک ٹیسٹ، بون میرو، پلیٹ سیلز کی تازہ رپورٹس چاہئیں جو مہیا نہیں کی گئیں۔

سرکاری میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے مزید کہا کہ عارضہ قلب سمیت ٹیسٹوں کی جب تک مکمل رپورٹس نہیں ملتیں حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے، بعد ازاں بورڈ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

تازہ ترین