• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوک سینٹر میں فائرنگ: ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہلاک


سوک سینٹر کراچی میں سرکاری افسران کا تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا، ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں، جس کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ‌ گلستان جوہر وسیم عثمانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم رضا ہلاک جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحفیظ زخمی ہوگئے۔

گولیاں کس بات پر چلیں؟ کس نے چلائیں؟ یہ طے ہونا ابھی باقی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کمرے میں 6 افراد میٹنگ کیلئے جمع تھے۔ پھر تین افراد کو باہر نکال دیا گیا اور چند منٹوں بعد گولیاں چل گئیں۔

پولیس نے آفس سپرنٹنڈنٹ عمران شاہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاہم داخلی راستوں پر پر واک تھرو گیٹ اور چیکنگ کے باوجود اسلحہ اندر کیسے پہنچا؟ یہ وہ پہلو ہے جس نے سوک سینٹر کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

تازہ ترین