• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: طالبہ اسکول کی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق


کورونا کی وباء کی بندش کے بعد اسکول کھلنے کے پہلے ہی دن کراچی کے نجی اسکول میں ایک طالبہ کے سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہونے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل پر واقع نجی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ اسکول کی سیڑھیوں سے گر کرجاں بحق ہو گئی۔

جاں بحق ہونے والی طالبہ کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول کی انتظامیہ کی کوتاہی سے 14 سال کی اریبہ آصف جان سے چلی گئی۔


اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اسکول کی انتظامیہ نہ ہی بچی کو بروقت اسپتال لے کر گئی اور نہ ہی گھر والوں کو فوری طور پر اس حادثے کی اطلاع دی۔

نجی اسکول کے مالک کا کہنا ہے کہ نویں جماعت کی طالبہ اریبہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئی تھی۔

اسکول کے مالک کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد طالبہ کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ اریبہ انتقال کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

لاہور میں طالبہ کالج بس کے نیچے آ کر جاں بحق

نارتھ ناظم آباد، نگلیریا سے میٹرک کی طالبہ جاں بحق

طالبہ ہاسٹل میں زہریلے کیڑے کے کاٹنے سے جاں بحق نہیں ہوئی

ادھر وزیرِ تعلیم سندھ نے نجی اسکول میں بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا، انہوں نے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کی جائے کہ سانحہ کیسے ہوا؟ واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ نے بچی کواسپتال کیوں نہیں پہنچایا۔

تازہ ترین