ایران نے امریکی صدر کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا کوئی نئی اسٹریٹیجک غلطی نہ کرے بصورت دیگر امریکا کو ایران کے فیصلہ کُن ردعمل کا سامنا ہوگا۔
یادر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران ممکنہ طور پر جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے امریکا پر حملے کی تیاری کررہاہے، ایران نے ایسا کیا تو ہزار گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے۔
نیوز کانفرنس میں ترجمان ایرانی حکومت Ali Rabiei کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ امریکا کوئی نئی اسٹریٹجک غلطی نہیں کرے گا اور اگر امریکا نے ایسا کیا تو اسے ایران کے فیصلہ کُن ردعمل کا سامنا ہوگا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا تھا کہ پریس رپورٹس کے مطابق ایران ممکنہ طور پر جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے امریکا پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔ ایران نے امریکا پر کسی بھی طرح کا حملہ کیا تو ہزار گنا زیادہ طاقت ور جواب دیں گے۔