• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کورونا پر جھوٹ بولتے رہے، جو بائیڈن


امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کورونا وائرس سے متعلق دھوکا دہی کا الزام عائد کردیا۔

امریکی ریاست مشی گن میں خطاب کے دوران جو بائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے لوگوں کو دھوکا دیا، انہوں نے جان بوجھ کر کورونا وائرس کی سنگینی سے متعلق جھوٹ بولا جو کہ ان کی ناکامی ہے۔

صدارتی امیدوار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی سنگینی جانتے تھے مگر وہ جان بوجھ کر جھوٹ بولتے رہے۔ سب سے برا یہ کہ انہوں نے امریکا کے لوگوں سے جھوٹ بولا۔

جو بائیڈن Joe Biden نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے، وہ جھوٹ بولتے رہے اور کورونا وائرس ہمارے عوام میں پھیلتا گیا۔

تازہ ترین